single photo

پاکستان نے بھارت پر ہوائی حملہ کردیا جسکی وجہ سے ۔۔۔۔ بھارت میں چیخ وپکار شروع ، حیران کن خبر آگئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارت میں روز بروزبڑھتی فضائی آلودگی کا ذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرا دیا . بی جے پی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ جو زہریلی ہوا آرہی ہے، زہریلی گیس آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی بغل کے ملک نے چھوڑی ہو جو ہم سے گھبرایا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور چین ہم سے گھبرائے ہوئے ہیں .

ضرور پڑھیں: سونیا گاندھی نے آج اپنی سالگرہ منانے سے انکار کر دیا ، مگر کیوں ؟ بھارت سے حیران کن خبر

‘انہوں نے کہا کہ ’بھارت کو اِس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ پاکستان نے کوئی زہریلی گیس جاری کی ہے کیونکہ جب سے نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے تب سے پاکستان مایوس ہے اور بھارت سے خوفزدہ ہے.‘

بی جے پی رہنما نے دہلی کے وزیراعلیٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے بھارت کے کسانوں اور صنعت کاروں کو زہریلی الودگی کا الزام دیا ہے جبکہ اْن کو الزام دینا درست نہیں ہے.اْنہوں نے کہا کہ کسان بھارت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں اور صنعت کاروں کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے.اْنہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی ہر مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اِس مسئلے کا حل ضرور نکال لیں گے.

..

ضرور پڑھیں: سائوتھ ایشین گیمز، پاکستان نے ہینڈ بال کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا

Top