single photo

پاکستان ہم پر ”زہریلی گیس“ چھوڑ رہا ہے،بھارت نے مضحکہ خیز الزام عائد کردیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارت میں بڑھتی فضائی آلودگی کاذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرا دیا . بی جے پی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو زہریلی ہوا آرہی ہے، زہریلی گیس آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی بغل کے ملک نے چھوڑی ہو جو ہم سے گھبرایا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور چین ہم سے گھبرائے ہوئے ہیں .

ضرور پڑھیں: ’ امریکہ نے اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے یہ کام کیا ‘ ایران نے الزام عائد کردیا

‘اْنہوں نے کہا کہ ’بھارت کو اِس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ پاکستان نے کوئی زہریلی گیس جاری کی ہے

کیونکہ جب سے نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے تب سے پاکستان مایوس ہے اور بھارت سے خوفزدہ ہے.‘بی جے پی رہنما نے دہلی کے وزیراعلیٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اْنہوں نے بھارت کے کسانوں اور صنعت کاروں کو زہریلی الودگی کا الزام دیا ہے جبکہ اْن کو الزام دینا درست نہیں ہے.اْنہوں نے کہا کہ کسان بھارت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں اور صنعت کاروں کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے.اْنہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی ہر مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اِس مسئلے کا حل ضرور نکال لیں گے.

..

ضرور پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

Top