single photo

ایسا بھی ہوتا ہے ۔۔۔ بنگلہ دیشی ہیرو نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کے ساتھ اپنے ہی ملک میں ان دنوں کیا سلوک ہو رہا ہے اور وہ کس حال میں ہیں ؟ ناقابل یقین انکشاف

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا . اتوار کے دن ڈھاکہ میں لیبر کورٹ کی جج ذکیہ پروین نے یونس کی ضمانت منظور کی .

ضرور پڑھیں: امن کے نوبل انعام کی اصل حقدارنیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ہے ، بڑا مطالبہ کر دیا گیا

بنگلہ دیش میں مائیکرو کریڈٹ کے بانی یونس پر الزام ہے کہ انہوں نے گرامین بینک کے تین ملازمین کو غیرقانونی طور پر برطرف کیا گیا تھا. ملازمین نے مبینہ غیرقانونی برطرفی کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے. محمد یونس بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے

جس پر عدالت کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا. یاد رہے کہ یونس نے ہی گرامین بینک کی بنیاد رکھی تھی.

..

ضرور پڑھیں: اے این پی نے وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ کر دیا

Top