single photo

تفریح کی آڑ میں فلسطینیوں کا قتل،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

مقبوضہ بیت المقدس((قدرت روزنامہ)ئے روز قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کو راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کردیا جاتا ہے . ماورائے عدالت فلسطینیوں کے قتل کے واقعات سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کھل کرسامنے آرہی ہیں .

فلسطینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہوئی میں جس میں صہیونی فوجیوں کو ایک فلسطینی نوجوان کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کرتے دیکھا جاسکتا ہے. یہ فوٹیج اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں. فلسطینیوں کو بغیر کسی خطرے کے گولیوں کا نشانہ بنانا صہیونی فوج کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے.فوٹیج کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس واقعے کے خلاف فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے.

..

Top