مسلمان تو مسلمان کسی کو نہ چھوڑیں گے ہم ،بھارت میں دلت نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بن گیا ، جانتے اس کا قصور کیا تھا؟

احمدآباد(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دَلت نوجوان کو مبینہ طور پر ریسٹورنٹ کے مالک سے الجھنے پر برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا . واقعہ احمد آباد کے سبَرمتی ٹول ناکے کے علاقے میں روڈ کنارے واقع ریسٹورنٹ میں پیش آیا .

ضرور پڑھیں: رشتے سے انکار پر نوجوان کو برہنہ کر کے گراؤنڈ کے چکر لگوائے گئے

واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں چند لوگوں کی جانب سے نوجوان کو برہنہ کرکے اس پر ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا گیا، جبکہ دَلت نوجوان کے ساتھ موجود اس کے ایک دوست کو بھی شدید زد و کوب کیا گیا.بہیمانہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کو احمد آباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ زد و کوب کیے جانے کے نتیجے میں نوجوان کے دوست کو بھی معمولی زخم آئے.پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا

جب دو دلت نوجوان پَرگنیش پَرمار اور جیش ریسٹورنٹ پہنچے.سبرمتی پولیس اسٹیشن کے انچارج آر ایچ والا کا کہنا تھا کہ 'ریسٹورنٹ کے مالک اور پرگنیش کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی جس کے بعد ریسٹورنٹ مالک اور چند دیگر افراد نے دونوں نوجوانوں کو ڈنڈوں سے پیٹنا شروع کر دیا.'انہوں نے کہا کہ مَہیش ٹھاکور اور شَنکر ٹھاکور کے خلاف مختلف قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹ کے مالک مہیش کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے.

..

ضرور پڑھیں: قندیل بلوچ کی یاد میں مشہور پاکستانی اداکارہ برہنہ ہو گئی، تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا


Top