single photo

کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا،بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ،قبضے سے کیا برآمد ہوا؟جانئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے . میڈیارپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے کوئٹہ میں آنے والی بارود سے بھری مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر روک کرشہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے .

لاشوں کو شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا .ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی سے 35 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا جس میں 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈزبھی شامل ہے.

..

Top