single photo

داعش کے سابق سربراہ البغدادی کی بہن بھی پکڑی گئی

انقرہ (قدرت روزنامہ)ترکی نے کالعدم تنظیم داعش (آئی ایس آئی ایس) کے مقتول سربراہ ابو بکر البغدادی کی بہن رسمیہ عواد کو گرفتار کر لیا ہے . یہ بات ترکی کے ایک سیکورٹی ذریعے نے پیر کے روز امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتائی .

ضرور پڑھیں: داعش کے کارکن کے ہاتھوں نوعمر لڑکی کا ریپ، پھر جب ریپ کرنے والا پکڑا گیا اور اسے اس لڑکی کے سامنے لایا گیا تو اس نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

العربیہ کے مطابق البغدادی کی 65 سالہ بہن رسمیہ عواد کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا.

وہ شام کے شمال مغرب میں واقع قصبے اعزاز کے نزدیک اپنے شوہر اور پانچ اولاد کے ساتھ رہائش پذیر تھی.ترکی کے ایک اہم ذمے دار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ البغدادی کی بہن سے داعش تنظیم کے اندر کام کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوں گی.

رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ترک ذمے دار کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ انٹیلی جنس کے حوالے سے "سونے کی کان" ثابت ہوں گے. انہوں نے مزید کہا کہ البغدادی کی بہن داعش کے بارے میں جو کچھ جانتی ہے وہ تنظیم کے مزید شرپسندوں کو پکڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: داعش کو مکمل ختم نہیں کیا جاسکا:زلمے خلیل زاد

Top