فرانس(قدرت روزنامہ)فرانس کے سفیر مار باریٹی نے کہا ہے ہمارا ملک 11نومبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے جہاں ان کو ورلڈ پیس فورم میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے . دونوں ملکوں کے درمیان میں تعاون تسلی بخش نہیں،اس میں اضافہ ہو سکتا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو دلیرانہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے. فرانس کی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں.دونوں ملک اس حوالے سے روڈ میپ تیار کر رہے ہیں.اگلے ماہ دستخط ہوں گے.وہ انگلش سپیکنگ یونین کی طرف سے دو طرفہ تعلقات کے موضوع پر اجلاس کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے.اس موقع پر جرمنی کے سفیر اور یورپی یونین کے سفیر اندرولا اے کے منارا بھی موجود تھیں.سفیر مارک باریٹی نے کہا وزیراعظم عمران خان کا خلیج میں کردار ہمارے مطابق تھا.پاکستان نے دہشتگردی ختم کی.انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے مجھے ایک بات ہی ناپسند ہے اور وہ یہ کہا یہاں اتنے زیادہ مقامات اور مواقع ہیں کہ مختصر وقت میں دیکھے نہیں جا سکتے.خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نومبر میں فرانس کا دو روزہ دورہ کریں گے.وزیر اعظم دورہ فرانس کے دوران عالمی پیس فورم سے خطاب بھی کریں گے .پاکستان کی طرف سے عمران خاں کے دورہ فرانس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے.