single photo

تم اللہ تعالیٰ کی کون کون سے نعمت کوجھٹلائوگے ،دنیاکاانوکھادرخت جس سے آبشارنکلتی ہے اورپورے گائوں کوسیراب کرتی ہے

مونٹینگرو(قدرت روزنامہ)مونٹینگرو میں ایک ایسا نایاب اور انوکھا درخت دیکھا گیا ہے جس میں سے پانی کی آبشار نکلتی ہے اور وہ اُس پورے گاؤں کو سیراب کرتی ہے . غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مونٹینگرو کے گاؤں ڈینوسا میں شہتوت کا ایک ایسا درخت موجود ہے جس میں سے برسات کے موسم کے بعد سے آبشار اُبل پڑتی ہے .

شہتوت کے درخت سے آبشار بہنے کا اپنی نوعیت کا منفرد عمل گزشتہ 20 یا 25 سال سے جاری ہے.مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ درخت 100 سال پرانا ہے، جس کے تنے کے بیچوں بیچ ایک خلاء بن گیا ہے جس میں سے ٹھنڈے اور شفاف پانی کی آبشار نکلتی ہے. یہ نہایت خوبصورت منظر ہوتا ہے جو دل موہ لیتا ہے. مقامی افراد کی کثیر تعداد اس سے مستفید ہو رہی ہے.کہا جاتا ہے کہ برسات کے موسم میں جمع ہونے والا زیر زمین پانی درخت کی جڑوں سے ہوتا تنے میں داخل ہوتا ہے اور کسی دباؤ کی وجہ سے تنے میں موجود خلاء کے ذریعے باہر نکل آتا ہے، تاہم وجہ کوئی بھی ہو، یہ منظر دلکش اور علاقہ مکینوں کے لیے یہ آبشار کسی نعمت سے کم نہیں.

..

Top