single photo

وہ آدمی جو پچھلے 30 سال سے روزانہ دلہن کی طرح تیار ہوتا ہے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں ایک شخص کی توہم پرستی کی انتہاءدیکھیے کہ وہ موت کو ٹالنے کے لیے گزشتہ تیس سال سے روزانہ دلہن کی طرح تیار ہو رہا ہے . گلف نیوز کے مطابق اس 66سالہ شخص کا نام چنتاہرن چوہان ہے جو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جلال پور کے قریب واقع گاﺅں ہوز خاص کا رہائشی ہے .

ضرور پڑھیں: ’بیٹی کو لیڈی ڈاکٹر بنانا چاہتا ہوں‘ وہ آدمی جو بیٹیوں کو 12 کلومیٹر دور سکول لے جاتا ہے، کئی گھنٹے باہر بیٹھتا ہے اور چھٹی کے بعد بیٹیوں کو واپس لے کر آتا ہے، میا خان دنیا بھر میں ہیرو بن گئے

اس کی پہلی شادی 14سال کی عمر میں ہوئی اور چند ماہ بعد ہی اس کی دلہن مر گئی. پھر چند سال بعد وہ محنت مزدوری کے لیے مغربی بنگال چلا گیا جہاں اس نے ایک بنگالی لڑکی سے شادی کر لی. اس کی اس شادی پر اس کے گھر والوں نے اعتراض کیا اور وہ اپنی دلہن کو چھوڑ کر واپس ہوزخاص آگیا. ایک سال بعد وہ واپس مغربی بنگال گیا تو اسے پتا چلا کہ اس کے چھوڑ جانے کی وجہ سے اس کی بنگالی دلہن نے خودکشی کر لی تھی. وہ واپس آ گیا اور اس کے گھر والوں نے اس کی تیسری شادی کروا دی. اب کی بار وہ خود بیمار ہو گیا اور اس کے خاندان کے لوگ ایک ایک کرکے مرنے لگے اور اگلے چند سالوں میں اس کے خاندان کے 14لوگ موت کے منہ میں چلے گئے. چنتاہرن کا کہنا تھا کہ ”میرے خاندان کے لوگوں کے مرنے کی وجہ میری وہ بنگالی بیوی ہے جس نے خودکشی کر لی تھی. وہ اکثر میرے خواب میں آتی اور اگلے چند دنوں بعد میرے خاندان میں کسی کی موت ہو جاتی. 14اموات کے بعد ایک روز وہ خواب میں آئی اور میں نے اس سے معافی مانگی تو اس نے شرط رکھی کہ میں اسے زندگی بھر کے لیے اپنے ساتھ رکھ لوں تو وہ مجھے معاف کر دے گی. میں رضامند ہو گیا اور پوچھا کہ میں اسے کیسے ساتھ رکھ سکتا ہوں

تو اس نے کہا کہ مجھے روزانہ صبح اٹھ کر دلہن کی طرح تیار ہونا ہو گا اور باقی زندگی اسی طرح دلہن کی مانند سج دھج کر گزارنی ہو گی. میں نے اس کی بات مان لی اور تب سے دلہن بن کر زندگی گزار رہا ہوں. اس کے بعد میرے خاندان میں کسی کی موت نہیں ہوئی.“ رپورٹ کے مطابق چنتاہرن روزانہ صبح اٹھ کر میک اپ کرتا ہے، کانوں میں جھمکے اور ناک میں دلہنوں کی طرح بڑی سی بالی پہنتا ہے. سرخ ساڑھی زیب تن کرتا ہے. اس کے ہاتھوں پر ہمیشہ مہندی لگی رہتی ہے.

..

ضرور پڑھیں: کتے کے چاٹنے سے آدمی کی موت ہوگئی، وہ انتہائی اہم بات جو لوگوں کو معلوم نہیں

Top