single photo

امریکا نے ایران کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کر دیا

تہران (قدرت روزنامہ)ایرانی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر دیا . عرب ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر رضا جلالی نے تہران میں کہا کہ امریکا نے ایرانی سائبر انفراسٹرکچر پرباضابطہ طور پر سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے .

انہوں نے کہا کہ 20 جون کو ایرانی فوج کی طرف سے امریکا کے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکیوں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے ، قدرتی گیس اور بجلی کی تنصیبات پرسائبرحملے شروع کر رکھے ہیں.امریکی ٹی وی نے اس وقت امریکی عہدے داروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ آپریشن کا حکم دیا گیا تھا. امریکی صدر کے حکم پر ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں، کمپیوٹر سسٹم کو نشانہ بنانا اور ایرانی میزائلوں کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر نظام میں خلل ڈالنا تھا.تاہم رضا جلالی نے دعویٰ کیا کہ امریکا اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایرانی دفاعی فورسز نے امریکی کے سائبر حملے مکمل ناکام بنا دیے ہیں.

..

Top