single photo

دماغ کے آپریشن کے دوران لڑکی ڈاکٹرز سے باتیں کرتی رہی،ویڈیو وائرل

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جب بھی کچھ کرنا ہوتا ہے تو وہ اپنے معجزوں کا ظہورکرتا ہے . اللہ کاایسا ہی ایک کرشمہ امریکہ کے ہسپتال میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک لڑکی کا دماغ کا آپریشن کیاجارہا تھااور وہ مکمل ہوش و حواس میں ڈاکٹرز سے باتیں کیے جا رہی تھی .

ضرور پڑھیں: امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر گرفتار ۔۔۔ آپریشن کے بہانے خواتین کو بے ہوش کرکے انکے ساتھ کیا کارروائی ڈالتا تھا ؟ بی بی سی نے بڑی خبر دے دی

اچنبھے کی بات یہ بھی ہے کہ ڈاکٹرز نے اس آپریشن کو براہِ راست لوگوں کو دکھایا. امریکا میں حیران کن طور پر ہسپتال میں آپریشن کے دوران لڑکی ڈاکٹرز سے باتیں کرتی رہی

جبکہ انتظامیہ کی طرف سے اس آپریشن کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا گیا.غیر ملکی خبر رساں ادارے ٹائم کے مطابق جس لڑکی کا آپریشن ہوا ہے اس کی عمر 25 سال ہے.امریکی لڑکی کا ہسپتال میں ہونے والا دماغ کا آپریشن 1 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے براہ راست دیکھا. خبر رساں ادارے کے مطابق اس پیچیدہ سرجری کے دوران لڑکی اپنے پورے ہوش و ہواس میں تھی اور دوران آپریشن نہ صرف مسکراتی رہی بلکہ ڈاکٹرز سے باتیں بھی کرتی رہی.

..

ضرور پڑھیں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آپریشن کر دیا گیا ، ہوش کب تک آئے گا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

Top