single photo

دشمنی صرف ایردوآن سے ہے، کس ملک نے ترک صدر کیخلاف حتمی اعلان کر دیا

دمشق(قدرت روزنامہ)شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ترکی سے کوئی عداوت نہیں . ہماری دشمنی صرف صدر طیب ایردوآن اور ان کے ٹولے سے ہے .

ضرور پڑھیں: ترک صدر پاکستان آنے کیلئے بے تاب، حتمی تاریخ طے کرنے کیلئے حکومت پاکستان سے رابطہ کر لیا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی صدر نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں ترکی اور روس کے درمیان طے پائے معاہدے کو عارضی قرار دیا. تاہم انہوں نے اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیا جس کے دور روس مثبت نتائج سامنے آئیں گے.انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک مثبت قدم ہے لیکن اس سے سب کچھ حاصل نہیں ہوتا. یہ صرف نقصان کو کم کرتا ہے. اس معاہدے کے نتیجے میں شمال مشرقی شام میں جلد ہی حکومت کی عمل داری کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی.صدر بشارالاسد نے کہا کہ تمام سیاسی مواقع ختم ہونے کے بعد ادلب میں بھی ایسے منظر نامے کی توقع ہے.

صدر اسد نے وعدہ کیا کہ تمام سرحدی علاقوں پر نہ صرف فوجی بلکہ انتظامی کنٹرول کی راہ بھی ہموار ہو گی.کْردوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر صدر اسد نے وضاحت کی کہ ان میں سے بیشتر ہمیشہ شامی حکومت کے ساتھ رہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: جناب باز رہیے ، ہمارے کام میں مداخلت نہ کریں ترک صدر نے امریکا کو کیا کرنے کا عندیہ جاری کر دیا

Top