single photo

بس اسی کی کمی باقی تھی۔۔۔ فحش ویڈیو بھیجنے پر فوجی جنرل اپنے انجام کو پہنچ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بس یہ ہونا باقی رہ گیا تھا ، فحش ویڈیو بھیجنے پر فوجی جنرل اپنے انجام کو پہنچ گیا . بھارتی فوج میں میجر جنرل کو فحش ویڈیو کلپ فوجی خواتین کیڈٹ کو بھیجنے پر کورٹ مارشل کا سامنا ہے .

ضرور پڑھیں: کیا سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی فحش ویڈیو فاطمہ سہیل کی ہے؟ خاتون خود میدان میں آگئیں، بڑا اعلان کردیا

فوجی ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ یہ میجر جنرل ملک کے مغربی حصے میں تعینات تھا اور اسکی بنیادی ذمے داری نیشنل کیڈٹ سینٹر میں خواتین کیڈٹس کی نگرانی اور دیکھ بھال تھا تاہم اپنی پوسٹنگ کے دوران مذکورہ جنرل خواتین کیڈٹس کو فحش کلپس بھیجتا تھا اور اس حوالے سے شکایات بھی متعلقہ خواتین کیڈٹس نے اعلیٰ حکام سے کی تھیں جس کے بعد اس حوالے سے تفصیلی انکوائری کی گئی تھی . ذرائع کے مطابق یہ جنرل ریٹائرمنٹ کے قریب تھا لیکن اسکے باوجود فوجی ایکٹ کے سیکشن ایک سو تئیس کے تحت اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی ،

اس سیکشن کے تحت متعلقہ افسر کیخلاف ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کارروائی کی جاسکتی ہے. حال ہی میں بھارتی فوج کے ایک میجر جنرل کا بھی کورٹ مارشل اس وقت کیا گیا تھا جب ایک خاتون افسر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام سامنے آیا تھا. گزشتہ تین سالوں کے دوران اخلاق باختہ سرگرمیوں اور کرپشن میں ملوث ہونے پر دس افسران کا کورٹ مارشل کیا جا چکا ہے.

..

ضرور پڑھیں: مبینہ فحش ویڈیو اور تصاویر وائرل،معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کا موقف بھی سامنے آگیا

Top