single photo

بھارت مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی فوری بحال کرے، امریکہ نے انتباہ کردیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا کی جنوبی وسطی ایشیا کے لیے معاون وزیر ایلس ویلز نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی بحال کریں . تفصیلات کے مطابق امریکی خارجہ امور کی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ایلز ویلز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا .

ضرور پڑھیں: طالبان او ر امریکہ کے درمیان باضابطہ طورپر قطر میں افغان امن مذاکرات دوبارہ شروع،امریکہ نے بڑا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں جاری صورت حال کو قریب سے دیکھ رہی ہے، بھارتی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے.

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ بھارتی انتظامیہ انٹرنیٹ اورموبائل سروس سمیت تمام سہولتیں بحال کرے، امریکا اسلام آباد اور نئی دہلی میں براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: مشرق وسطیٰ سے انخلا کی پالیسی تبدیل، امریکہ نے دوبارہ فوج بھیجنے پر غور شروع کردیا

Top