single photo

صوبائی گورنر قاتلانہ حملے میں 4 محافظوں سمیت ہلاک، افسوسناک اطلاعات موصول

بوگوٹا (قدرت روزنامہ) کولمبیا میں مسلح افراد نے صوبائی گورنر کرسٹینا بوتیستا کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں خاتون گورنر اور ان کے 4 محافظ ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں . بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کاؤکا خاتون گورنر کرسٹینا بوتیستا اپنے محافظوں کے ہمراہ توری بیو شہر کے مضافاتی علاقے کے دورے پر تھیں کہ ان کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا .

ضرور پڑھیں: فواد چوہدری کا سینئیر صحافی نصرت جاوید کو فون

اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر گورنر اپنے چاروں محافظوں سمیت ہلاک ہوگئیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کا حملہ اتنا اچانک تھا کہ محافظوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ ردعمل میں کچھ نہیں کرسکے. حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے. کولمبیا کے صدر ایوان ڈوق نے اپنے بیان میں خاتون گورنر کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: رہے نہ رہے یہ جیون کبھی ، بنی یہ رہے دوستی : چند روز قبل قاتلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پنجاب پولیس کے انسپکٹر زاہد محمود کی 27 سالہ پرانی دوستی کی سچی کہانی منظر عام پر آ گئی

Top