single photo

امن مذاکرات ،افغان حکومت نے طالبان کو اہم تجویز دیدی

کابل((قدرت روزنامہ)افغان حکومت نے امن مذاکرات کے لیے طالبان کو ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز دے دی ہے . غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا س بات چیت کرتے ہوئے افغان قومی سلامتی کے مشیر نے کہاکہ افغانستان ایک ماہ کے لیے طالبان کو جنگ بندی کی تجویز دے رہا ہے جس کے بعد امن بات چیت کا آغاز کیا جائے گا .

انہوں نے کہا کہ آئندہ طالبان کے ساتھ ہونے والے کسی بھی مذاکرات میں ان کی حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی شامل ہونا چاہئے.حمد اللہ محب کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے طالبان سے ایک ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ اب بھی ان کا اپنی فورسز پر کتنا کنٹرول ہے اور وہ اپنی کمانڈ کی کتنی اطاعت کرتے ہیں.

..

Top