single photo

روس بیلسٹک میزائل ’’سیٹن ٹو‘‘ کے آئندہ سال 5 تجربات کرے گا، 2021 میں سروس میں شامل کیئے جانے کا امکان

ماسکو سٹی (قدرت روزنامہ)روس تاریخ کے سب سے بڑے بیلسٹک میزائل ’’سارمٹ‘‘ جسے ’’سیٹن ٹو‘‘ بھی کہا جا رہا ہے ،کے آئندہ سال کے دوران 5 تجربات کرے گا . روسی میڈیا کے مطابق 10ہزارکلومیٹر تک مار کرنے والے ’’سیٹن ٹو‘‘ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) مبینہ طور پر متعدد ہائپرسونک وار ہیڈز ایم آئی آر وی سے لیس ہے جو میزائل دفاعی نظاموں سے بچنے میں مدد کرتا ہے روس اپنے نئے بیلسٹک میزائل کے اگلے سال کم سے کم پانچ تجربات کرنے کی تیاری کر رہا ہے

جسے تاریخ کا سب سے بڑا میزائل بھی کہا جارہا ہے .

ضرور پڑھیں: پاکستان کے قرضوں میں آئندہ سال کتنااضافہ ہوگا؟2021میں قرضے کم ہوکرصرف کتنے رہ جائیں گے؟آئی ایم ایف نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

گزشتہ سال مارچ میں شمالی روس کے کاسموڈروم میں’’سیٹن ٹو‘‘ کی ٹیسٹ لانچنگ کی گئی تھی.روسی حکومت کا کہنا ہے کہ نیا میزائل 15 وار ہیڈ تک کا بوجھ اٹھا لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اور اس کی رینج 10ہزارکلومیٹر ہے.روسی دفاعی ادارے کے حکام کے مطابق اس میزائل کے تجربات کی کامیابی کی صورت میں اسے 2021 میں سروس میں شامل کر لیا جائے گا.

..

Top