روس نے امریکہ کو سمگلنگ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

ماسکو(قدرت روزنامہ) ایک سازشی تھیوری پائی جاتی تھی کہ امریکہ نے عراق و شام پر حملہ ان کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے کیا . اب روس نے اس سازشی تھیوری کو حقیقت ثابت کر دیا ہے اور دنیا کو سیٹلائٹس سے لی گئی تصاویر کے ثبوت دے کر بتا دیا ہے کہ امریکہ شام سے تیل سمگل کر رہا ہے .

ضرور پڑھیں: ْامریکہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کا نام خارج کرے، سعودی عرب

یاہو ڈاٹ کام کے مطابق روسی وزارت وزارت دفاع نے گزشتہ روز سیٹلائٹ انٹیلی جنس کی حاصل کردہ یہ تصاویر شائع کی ہیں اور بتایا ہے کہ امریکہ شام میں داعش کی شکست سے پہلے بھی اور اب بھی شام کا تیل چوری کرکے سمگل کر رہا ہے. رپورٹ کے مطابق ان تصاویر ثابت ہوتا ہے کہ امریکی فوج کی نگرانی میں بہت تیز رفتاری کے ساتھ تیل نکالا جا رہا ہے اور آئل ٹینکرز کے ذریعے شام سے باہر پراسیسنگ کے لیے بھیجا جا رہا ہے. ایک تصویر میں دمان آئل گیدرنگ سٹیشن دکھایا گیا ہے

جو دیئر ایز زور صوبے میں واقع ہے. وہاں 100سے زائد آئل ٹینکرز کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں. اسی طرح ان تصاویر میں الحساکا صوبے میں واقع تیل کے ذخائر پر بھی درجنوں ٹرک کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں. یہ تصویریں رواں سال اگست اور ستمبر کے مہینوں میں بنائی گئیں.روسی وزارت دفاع کے عہدیدار آئیگور کونشنکوف کا کہنا تھا کہ ”امریکہ اپنی ہی عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام سے تیل نکال رہا ہے اور اسے سمگل کر رہا ہے.“

..

ضرور پڑھیں: پاکستان کی بہت بڑی کامیابی۔۔۔!!! 19 سال بعد امریکہ نے پابندی اُٹھا لی، پاکستان اور امریکہ کے مابین براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان


Top