single photo

طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کو بھی شامل ہونا چاہیے،افغانستان

کابل(قدرت روزنامہ)افغان حکومت نے امن مذاکرات کے لیے طالبان کو ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز دے دی ہے . غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا س بات چیت کرتے ہوئے افغان قومی سلامتی کے مشیر نے کہاکہ افغانستان ایک ماہ کے لیے طالبان کو جنگ بندی کی تجویز دے رہا ہے جس کے بعد امن بات چیت کا آغاز کیا جائے گا .

ضرور پڑھیں: افغانستان کیخلاف میچ میں بال ٹمپرنگ، ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی کو معطل کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ آئندہ طالبان کے ساتھ ہونے والے کسی بھی مذاکرات میں ان کی حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی شامل ہونا چاہئے.حمد اللہ محب کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے طالبان سے ایک ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے

تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ اب بھی ان کا اپنی فورسز پر کتنا کنٹرول ہے اور وہ اپنی کمانڈ کی کتنی اطاعت کرتے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں پر حملہ

Top