single photo

کرتار پورراہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ پاکستان آئیں گے یا نہیں ؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستان آنے والے یاتریوں کے پہلے گروپ کی فہرست میں شامل ہیں . تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے ذریعے پہلی مرتبہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے کھولی جائے گی .

ضرور پڑھیں: ہزارہ موٹرویز کا پہلا مرحلہ مکمل،وزیر اعظم عمران خان ہزارہ موٹروے کا افتتاح کب کر رہے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سو 75 سکھ یاتری گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر پہلی مرتبہ کرتار پور راہداری سے پاکستان میں دخل ہوں گے.ان سکھ یاتریوں میں بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی شامل ہوں گے.

اس کے علاوہ پاکستان آنے والے اس پہلے گروپ میں یونین وزیر ہردیپ پوری، ہرسمرت کور بادل، پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں.اس گروپ کی قیادت سابق وزیراعظم نہیں بلکہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کریں گے.یاد رہے کہ کرتار پور راہداری کو فعال کرنے سے متعلق 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت نے معاہدے پر دستخط کیے تھے.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان کی سب سے طویل موٹروے کا خاموشی سے افتتاح کر دیا گیا

Top