دبئی میں جلد فیصلے سنانے کے لیے ’ورچوئل عدالتیں‘قائم

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے دو پولیس اسٹیشنز میں ’ورچوئل عدالتیں“ قائم کردی گئیں . عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں دبئی پولیس اور جنرل ہیڈ کوارٹر میں ٹرائل رومز بنائے گئے جہاں پر ویڈیو کانفرنس کی سہولت موجود ہے .

ضرور پڑھیں: نامور مسلمان اداکارہ کو دبئی میں بیہودہ ڈانس مہنگا پڑگیا، نشانِ عبرت بنا دیا گیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ البرشاہ اور بور دبئی پولیس اسٹیشن میں بنائی جانے والی مجازی عدالتیں دبئی پولیس کونسل اور پبلک پراسکیوشن کے تعاون سے قائم کی گئیں.ورچوئل کورٹ رومز میں ایسی جدید سہولیات فراہم کی گئیں

جن کی بدولت ملزمان کو اپنے دفاع کا مکمل موقع ملے گا، انہیں تمام عدالتی سہولیات فراہم کی جائی گی، ان اقدامات کی بدولت مقدمے کا فیصلہ بھی جلد سنایا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: دُبئی: سابقہ منگیتر نے لڑکی کو سبق سکھانے کے لیے انوکھا بدلہ لے لیا


Top