single photo

پیرس میں مسجد کے باہر فائرنگ، دوافراد زخمی،حملہ آورکون نکلا؟جانئے

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے بایون کی مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی، جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے . ملزم نے آتش گیر مادہ بھی پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا .

ضرور پڑھیں: ایک اور بڑا ٹرین حادثہ ۔۔۔چھ افراد ہلاک کتنے زخمی ؟ پاکستان کے اہم شہر سے افسوسناک اطلاعات

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ 84 سالہ شخص کو بایون کی مسجد (پیرنیسیز اٹلانٹک) کے سامنے فائرنگ کے بعد پکڑ لیا گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا.ملزم نے مبینہ طور پر ایک آگ لگانے والا مادہ بھی پھینکا جس سے مسجد کے احاطے میں آگ لگ گئی، تاہم فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا.

حملے کے بعد مسجد کے اطراف سیکورٹی لگادی گئی.فرار ہونے والے ملزم کو اینٹی کرائم اسکواڈ (بی اے سی) نے سینٹ مارٹن ،ا ڈی سیگنانکس (لنڈیز) قصبے سے گرفتار کیا. ملزم کے گھر اور اطراف میں آپریشن جاری ہے.

..

ضرور پڑھیں: دعا اغوا کیس میں اہم ترین پیش رفت۔۔۔ زخمی ہونے والے دوست حارث نے ہوش میں آتے ہی کیاانکشافات کر دیے؟ جانیے

Top