بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا عمل شروع، ناگا لینڈ کے بعد منی پور نے بھی آزادی کا اعلان کردیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا عمل شروع، ناگا لینڈ کے بعد منی پور نے بھی آزادی کا اعلان کردیا، برطانیہ میں موجود جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے ریاست منی پور کے مہاراجہ کے حقیقی جانشینوں نے بھارت سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کردیا . تفصیلات کے مطابق کشمیر پر قبضہ کرنے والا اور پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والا بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگا ہے .

ضرور پڑھیں: کشمیر کی آزادی کیلئے جہاد کے سواکوئی راستہ نہیں ، سراج الحق

بھارت کی شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے خود کو بھارت سے الگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے. ناگا لینڈ ریاست کی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے، جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا. ناگا لینڈ 14 اگست 2019 کو بھرپور انداز میں اپنا یوم آزادی منائے گا. ناگا لینڈ کی حکومت اور عوام کو موقف ہے کہ ناگالینڈ کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہتا تھا.

بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا. گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ناگالینڈ کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا ہے. جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں. تاہم اب وقت آگیا ہے کہ ناگالینڈ بطور آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنا نظام چلائے. اسی لیے ناگالینڈ کی وفاقی حکومت 14 اگست 2019 کو اپنا 73 واں یوم آزادی منائے گی. اس سلسلے میں پورے ناگالینڈ میں یوم آزادی کی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: ضمانت منظور لیکن آزادی ملتے ہی مریم نواز دھرنا میں جائیں گی یا نہیں؟ پتہ چل گیا


Top