single photo

فلپائن میں 6.6 شدت کا زلزلہ

منیلا (قدرت روزنامہ) فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے . امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے ڈیوائو سٹی میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عمارات لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے .

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی. فوری طور پر سونامی کا کوئی خطرہ نہیں . زلزلہ کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی. دو ہفتہ قبل اسی علاقہ میں آنے والے 6.4 شدیت کے زلزلے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے.

..

Top