اسامہ بن لادن کی طرح ابوبکر البغدادی کی لاش بھی سمندر برد کر دی گئی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) اسامہ بن لادن کی طرح ابوبکر البغدادی کی لاش بھی سمندر برد کر دی گئی ہے . پینٹاگون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ داعش سربراہ کی باقیات سمندر برد کرد گئی ہیں، آپریشن میں 2افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے .

ضرور پڑھیں: ابوبکر البغدادی کی ہمشیرہ کے بعد اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ شدت پسند گروہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے مفرور رہنما ابوبکر البغدادی کی گرفتاری کے لیے شام میں کیے گئے آپریشن کے دوران دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے. میڈیارپورٹس کے مطابق جائنٹ چیف آف سٹاف چیئرمین جنرل مارک میلی کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ایک محفوظ مقام' پر منتقل کر دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق امریکی فوج کا ایک کتا بغدادی کے کمپاؤنڈ پر چھاپے میں اہم ہیرو ثابت ہوا. بیلجین میلئنوا نسل کے کتے نے، جس کا نام خفیہ رکھا جا رہا ہے، چھاپے کے دوران کمپاؤنڈ کی ایک بند سرنگ میں بغدادی کا پیچھا کیا.

جب بغدادی کو فرار ہونے کا کوئی اور راستہ نہیں نظر آیا تو انہوں نے اپنی خود کش جیکٹ سے دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ اور تین بچے ہلاک ہو گئے جبکہ کتا زخمی ہو گیا. امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کی رات ٹوئٹر پر کتے کی تصویر شیئر کی. انہوں نے کہا کہ اس نے داعش کے سربراہ کے ’پکڑے جانے اور ہلاکت میں اہم کردار ادا کیا. ‘ تاہم انہوں نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا اور کہا کہ یہ خفیہ ہی رہے گا. جنرل میلی نے میڈیا کو بتایا کہ ابوبکر البغدادی کی باقیات کو ایک محفوظ مقام تک لایا گیا تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ان کی شناخت کو یقینی بنایا جا سکے. شناخت کے بعد ان کی باقیات کو ٹھکانے لگا دیا گیا .ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال ان کی موت کی فوٹیج کو شیئر کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے.جب جنرل میلی سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا جس میں انھوں نے دعوی کیا تھا کہ البغدادی ہلاک ہونے سے قبل روئے تھے تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس کے متعلق نہیں پتا کہ یہ معلومات کہاں سے آئی ہیں.

..

ضرور پڑھیں: شام سے ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن گرفتار، داعش کیلئے یہ کونسے فرائض سرانجام دیتیں تھیں ؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا


Top