single photo

بھارتی جوہری لیبارٹری پر سائبر حملہ

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جوہری لیبارٹری پر سائبر حملہہوا ہے .  بھارتی میڈیا کے مطابق وائرس کے حملے سے بھارتی جوہری تنصیبات کے کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچا ہے .

 بھارتی حکومت نے اس حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے لیکنبھارتی میڈیا اور ہیکر سوسائٹی کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ کنڈاکلم نیوکلئیر پاور پلانٹ پر سائبرحملہ کیا گیا ہے. بتایا جارہا ہے کہ لیبارٹری کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکرزنے حملہ کیا جس سے سسٹم متاثر ہوا ہے. ابھی یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ آیا ہیکرز نے کوئی معلومات چوری کیں یا نہیں. نیکلئیر پاور پلانٹ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ پلانٹ کے سسٹم پر حملہ ممکن نہیں ہے. تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی جوہری تنصیبات کے حوالے سے کئی بار واقعات پیش آچکے ہیں. کئی بھارتی ایٹمی سائنسدان اغواء اور قتل ہو چکے ہیں جبکہ کئی بار بھارت کا ایٹمی مواد بھی چوری کیا جا چکا ہے. گزشتہ دنوںسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے بھی کہا تھا کہ بھارتی ایٹمی ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہیں. انتہاپسندوں کو رسائی مودی نے دی ہے. اقوام متحدہ ، او آئی سی عالمی برادریبھارتی جوہری ہتھیار غیر محفوظ ہونے کا فوری نوٹس لیں.

..

Top