single photo

FATF بلیک لسٹ کا معاملہ، چین کھل کر پاکستان کے لئے آگے آگیا، دوستی کا حق ادا کردیا

بیجنگ(قدرت روزنامہ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)بلیک لسٹ کے معاملے پر چین کھل کر پاکستان لیے سامنے آ گیا اور ایف اے ٹی ایف کے ممبر ممالک کو کھری کھری سنا دیں . ایکسپریس ٹربیون کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے خلاف سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے .

اس کے ممبر ممالک کو چاہیے کہ وہ اس فورم کو سیاست سے آلودہ کرنے سے باز رہیں.“پالیسی پلاننگ آف ایشیئن افیئرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاﺅ وین نے بیجنگ میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اورہم پاکستان کو بلیک لسٹ پر ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دیں گے. ہم نے امریکہ اور بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ چین ایسا نہیں کر سکتا اور یہ ایف اے ٹی ایف کے بنیادی مقصد کے خلاف ہے. “ چین کے دورے پر گئے پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یاﺅ وین نے کہا کہ ”ایف اے ٹی ایف کا مقصد ممالک کو بلیک لسٹ کرنا نہیں تھا بلکہ اس کے قیام کا مقصد ممالک کو دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے میں مدد دینا تھا. چین کو ادراک ہے کہ پاکستان کس قدر سنجیدگی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہا ہے. ہم دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں. “

..

Top