single photo

چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی روبکار جاری کر دی . لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا، لاہور کی احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری کی،

عدالت نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے عمل کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی .

ضرور پڑھیں: چودھری شوگر ملز کیس: ریفرنس دائر ہونے تک مریم اور نواز شریف کو حاضری سے استثنیٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے نواز شریف کی رہائی کی روبکار عدالت سے وصول کی. لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی 1، 1 کروڑ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی.

..

ضرور پڑھیں: چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Top