single photo

استعفیٰ بالکل نہیں دوں گا ، فضل الرحمان کے احتجاج پر بھارت میں خوشیاں منائی جارہی ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم ہوں ، استعفیٰ نہیں دوں گا ، مولانافضل الرحمان کے دھرنے کا کوئی مخصوص ایجنڈا ہے جس پر بھارت میں خوشیاں منائی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ جیسا ڈرامہ دوبارہ کرسکتاہے،آرمی چیف سے کہہ دیاہے کہ فوج کوتیار رکھیں . نجی نیوز چینل کے مطابق اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں کہ اپوزیشن کا ایجنڈا کیا ہے ؟ اپوزیشن کی طرف سے سارا کچھ این آر او کیلئے کیا جارہاہے .

ضرور پڑھیں: سونیا گاندھی نے آج اپنی سالگرہ منانے سے انکار کر دیا ، مگر کیوں ؟ بھارت سے حیران کن خبر

انہوں نے کہا کہ میں منتخب وزیر اعظم ہوں ،استعفیٰ بالکل نہیں دوں گا ،مولانافضل الرحمان کے دھرنے کا کوئی مخصوص ایجنڈا ہے جس پر بھارت میں خوشیاں منائی جارہی ہیں.وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے مجھے عوام کا دکھ اوردر د ہے اور مجھے پتہ ہے کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے مشکلات میں ہیں. انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم مل کر اس کاحل نکالیں گے ،

میں نے دھرنا ایسے نہیں دیدیا تھا ، ہم چار حلقے کھولنے کیلئے ثبوت لیکر پھر رہے تھے . انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مستقبل کافیصلہ عدالتیں کریں گی،حکومت کسی قسم کا این آر او نہیں دے گی، جب ہم آئے تھے تو ہم نے دس ارب ڈالر قرضے کی قسطیں دینا تھیں ، اب ہم ان مشکلات سے نکل آئے ہیں. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان دس سال کشمیر کے کمیٹی کے چیئر مین رہے ہیں اور ان کو پتہ ہے کہ ان کی حرکات سے کشمیر ایشو کو کتنا نقصان پہنچ رہاہے ؟ ان کو کشمیر کا درد ہی نہیں ہے، مولانافضل الرحمان کو میڈیا بلیک آﺅٹ نہیں ہونا چاہئے . انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ کے بارے میں سوچا ہی نہیں ہے ، ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ عمران خان کون ہے اور کہاں تک برداشت کرسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج بائے ڈیزائن ہے ، دھرنے سے پاکستان کے دشمن ممالک کوفائدہ ہوگا،اپوزیشن کی پاس مجھ سے استعفیٰ مانگنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ اپوزیشن کس کے ایجنڈے پر چل رہی ہے ، مہنگائی اور بیروز گاری بڑا مسئلہ ہے ، اس پر کام کررہے ہیں. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ جیسا ڈرامہ دوبارہ کرسکتاہے،آرمی چیف سے کہہ دیاہے کہ فوج کوتیار رکھیں ، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا. اسرائیل چاہتاہے کہ ایران اور سعودی عرب کی جنگ ہوجائے ، میری خواہش ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی پاکستان میں ملاقات کرواﺅں.

..

ضرور پڑھیں: سائوتھ ایشین گیمز، پاکستان نے ہینڈ بال کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا

Top