single photo

منتخب وزیراعظم ہوں،استعفیٰ نہیں دوں گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منتخب وزیراعظم ہیں، کسی صورت استعفیٰ نہیں دینگے . دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر، پاک بھارت کشیدہ صورتحال، افغان امن عمل اور ایران سعودی عرب تنازع سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی .

ضرور پڑھیں: عمران خان استعفیٰ دے دیتے تو۔۔۔مولانا فضل الرحمان کا نیا بیان سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے صورتحال ابھی کشیدہ ہے. بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا. انہوں نے بتایا کہ ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں. کوشش ہے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہو. وزیراعظم نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی.

اپوزیشن کی جانب سے این آر او کیلئے سب کچھ کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کسی قسم کا این آر او نہیں دے گی. کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی. انہون نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا بلیک آؤٹ نہیں ہونا چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ نہیں پتا اپوزیشن کا ایجنڈا کیا ہے. مذاکراتی ٹیم اپوزیشن سے رابطے میں ہے. اگر کوئی یہ کہے کہ استعفیٰ دے کر گھرچلا جاؤں تو ایسا نہیں ہوگا،

مجھے عوام نے منتخب کیا ہے. پہلی دفعہ منتخب حکومت اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں. نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات کو نچلی سطح منتقل کریں گے.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان سادہ کاغذ پر استعفیٰ دیدیں ورنہ آپکو خون آلود کاغذ پر استعفیٰ دینا پڑے گا: مفتی کفایت اللہ

Top