single photo

’مجھے برطانوی مرد پسند ہیں کیونکہ ۔۔۔‘ روس سے تعلق رکھنے والی فحش ماڈل نے اپنا ملک ہی چھوڑ دیا

لندن (قدرت روزنامہ)روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر میں وائرل ہونے والی روسی ماڈل گرل اِلمان ماریا نے برطانوی مردوں کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ملک چھوڑ کر برطانیہ میں سکونت اختیار کرلی . 25 سالہ اِلمان ماریا فیفا ورلڈ کپ کے دوران اپنی روسی ٹیم کو سپورٹ کرتی ہوئی نظر آتی تھیں ، ورلڈ کپ کے دوران ہی وہ عالمی سطح پر پہچانی جانے لگیں ،

وہ اب تک پلے بوائے جیسے بدنام زمانہ رسالے سمیت متعدد برہنہ فوٹو شوٹ کراچکی ہے .

اپنے ایک انٹرویو کے دوران المان ماریا نے بتایا کہ انہوں نے لندن کی رائل اکیڈمی آف آرٹس میں داخلہ لیا ہے . جب المان سے روسی اور برطانوی مردوں میں فرق کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے برطانوی مردوں کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا. ’ برطانوی مردوں کو پتا ہے کہ کس طرح دل جیتنے ہیں، ان کے پیار میں مبتلا ہونا بہت ہی آسان ہے،

میں یہ بات اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر کر رہی ہوں کیونکہ میرے جنوبی لندن کے ایک نوجوان کے ساتھ تعلقات رہے ہیںلیکن اب ہم دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے.‘ المان ماریا نے بتایا کہ روسی مردوں کو اگر کوئی چیز پسند نہیں آتی تو وہ حکمت اور بصیرت سے کام نہیں لیتے بلکہ منہ پر ہی اظہار کردیتے ہیں،

دوسری جانب برطانوی مرد دوسروں کے جذبات و احساسات کا پورا خیال رکھتے ہیں اور اگر آپ میں کوئی خامی دیکھتے بھی ہیں تو اس سے درگزر کردیتے ہیں. ماڈل گرل نے بتایا کہ لندن کے لوگ بہت زیادہ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں جبکہ ماسکو میں لوگ کسی کو ہیلو یا سوری تک نہیں کہتے . ’ میں اپنی تعلیم کے دوران لندن میں ہی قیام کروں گی اور پڑھائی مکمل ہونے کے بعد کوشش کروں گی کہ مجھے جیمز بانڈ فلم میں کام مل جائے.‘

..

Top