single photo

’میں اپنی سہیلی کے ساتھ گھر کی بالکونی میں کھڑی تھی کہ یہ آدمی آیا اور ہمیں دیکھ کر خود لذتی شروع کردی‘ لڑکی نے ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ)ایک لڑکی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے گھر کے نیچے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان کی طرف دیکھ کر خود لذتی کر رہا ہے . لڑکی نے ٹوئٹر پر2 مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ہراسانی اور ان چاہی پیشرفت کے خلاف چادر چار دیواری کی طاقت کی تبلیغ کرتے ہیں لیکن یہ دیکھیں ہمارے ساتھ کیا ہوا .

ضرور پڑھیں: بھارتی شہر راجکوٹ میں ایک انجینئیر نے اپنی بیمار والدہ کو بالکونی سے نیچے پھینک کر قتل کردیا

میں اپنی سہیلی کے ساتھ اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑی تھی

 

 

جب اس آدمی نے ہمیں دیکھا اور رک گیا اور ہماری طرف دیکھتے ہوئے خود لذتی شروع کردی. لڑکی نے کہا کہ اب یہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ ہم اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں. لڑکی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں موٹرسائیکل سوار کا چہرہ واضح نہیں ہے کیونکہ اس نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے. ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک شخص نے لڑکی کو مشورہ دیا کہ آپ کو اوپر سے اس کے سر میں اینٹ مارنی چاہیے تھی

جس پر لڑکی نے بتایا کہ ان کے پاس اینٹ کی سہولت موجود نہیں تھی اس لیے انہوں نے دستیاب چیز ہی اس کو ماری تھی. اگست کے مہینے میں بھی لاہور میں ہی ایک اسی قسم کا واقعہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب جوڈیشل کالونی میں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا. خیال رہے کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والے لوگ ایگزیبشنزم یا ایگزیبیشنسٹک ڈس آرڈر کے مریض ہوتے ہیں.

 

یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا شخص کو یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ وہ اجنبی لوگوں کے سامنے اپنے پرائیویٹ پارٹس کی نمائش کرے. متاثرہ شخص اپنے ذہن میں ہی کہانیاں گھڑتا رہتا ہے جس کے باعث اس میں اپنے جنسی اعضا کی نمائش کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور وہ ایسے لوگوں کے سامنے بھی انہیں ظاہر کردیتا ہے جن کی انہیں دیکھنے میں رضامندی شامل نہیں ہوتی.

..

Top