single photo

جاپان کے ایئر پورٹ پر 7 خواتین پکڑی گئیں، اپنے جسم کے مخصوص حصوں میں کیا چھپا رکھا تھا؟ سکیورٹی حکام کے ہوش اڑگئے

ٹوکیو (قدرت روزنامہ) جاپان کے ایک ایئر پورٹ پر 7 خواتین کا گینگ پکڑا گیا ہے جو اپنے جسم کے مخصوص حصوں میں ہیروئن چھپا کر ملک میں سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا . جاپان کے فکوکا ایئر پورٹ پر مشتبہ جان کر حکام نے خواتین کی تلاشی لی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ انہوں نے اپنے جسم کے مخصوص حصوں میں ہیروئن چھپائی ہوئی ہے .

ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں فضائی مسافروں پر ایئر پورٹ فیس نافذ کر دی گئی

حکام کا کہنا ہے کہ خواتین نے کنڈومز، سینٹری پیڈز اور پلاسٹک کے شاپنگ بیگز میں ہیروئن کو لپیٹ کر اپنے مخصوص حصوں میں داخل کیا تھا. گرفتار کی جانے والی خواتین کی عمریں 20 سے 50 سال کے درمیان ہیں

اور انہوں نے دوران تفتیش قبول کیا ہے کہ وہ منشیات ان لوگوں کیلئے سمگل کر رہی تھیں جو بیرون ممالک سے آکر جاپان میں رہتے ہیں. رواں سال حکام نے 20 مختلف واقعات میں 37 تھائی خواتین کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے اور منگل کو گرفتار کی گئی خواتین کا تعلق بھی تھائی لینڈ سے ہے. گرفتار کی جانے والی زیادہ تر تھائی خواتین سیاحوں کے بھیس میں منشیات سمگل کرتی ہیں، حالیہ واقعات کے بعد ایئر پورٹ انتظامیہ نے تھائی شہریوں کی سخت تلاشی کے احکامات جاری کردیے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: بھارتی ایئر پورٹ پر پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا

Top