single photo

’فلائٹ میں کبھی چیونگم نہ چباﺅ کیونکہ ۔۔۔‘ فلائنگ ڈاکٹر نے مسافروں کو خبردار کردیا

لندن (قدرت روزنامہ) ہوائی جہاز کے سفر کو محفوظ ترین قرار دیا جاتا ہے جس کی بڑی وجہ اس میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا ہے، مختلف اوقات میں ماہرین کی جانب سے محفوظ سفر کیلئے مختلف ’ٹوٹکے‘ بتائے جاتے ہیں

لیکن اب ایک فلائنگ ڈاکٹر نے دوران پرواز چیونگم چبانے کے نقصانات بتائے ہیں . برطانوی اخبار ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے فلائنگ ڈاکٹر بین میک فرلانس نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران آپ کے کانوں میں تکلیف نہ ہو تو آپ فلائٹ میں چیونگم چبانے سے باز رہیں .

ضرور پڑھیں: چیونگم نہ کھانے پرشوہر نے بیوی کو ایک ساتھ 3 طلاق دیدیں

انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم چیونگم چباتے ہیں تو اس سے ہمیں زیادہ ہوا کی ضرورت پڑتی ہے

جس کی وجہ سے جب پرواز کے دوران جہاز ہچکولے کھاتا ہے یا ایمرجنسی لینڈ ہوتا ہے تو چیونگم چبانے والے شخص کے نچلے جبڑے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس عمل سے کانوں میں درد بھی ہوسکتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: پاکستانیوں کی انتہائی پسندیدہ چیونگم میں شامل ہونےوالے اجزائے ترکیبی کودنیا سے کیوں چھپایا جاتا ہے ؟ اگلی بار کھانے سے قبل یہ تحریر ضرور پڑھ لیں

Top