21 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے موبائل فون میں ایسی چیز دیکھ لی کہ اپنی ہی جان لے لی

مانچسٹر (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں 21 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے موبائل فون میں بچوں کی فحش فلمیں اور تصاویر دیکھنے کے بعد اپنی ہی جان لے لی . برطانوی شہر مانچسٹر میں 21 سالہ لڈیا رابرٹس نامی لڑکی 27 سالہ ایڈم ولز کے ساتھ 2 سال سے رشتے میں تھی .

ضرور پڑھیں: اگر میری بیٹی کیساتھ عشق لڑانا چاہتے ہو تو۔۔شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کا بوائے فرینڈ بننے کیلئے نوجوانوں کے سامنے کیا شرمناک شرط رکھ دی؟ جان کر کوئی بھی نوجوان سہانا خان کے قریب جانا کا خیال ہی دل سے نکال دے

ایڈم بزنس مین جبکہ لڈیا ایک دکان پر سیلز گرل تھی. ایک روز ایڈم گھر پر ہی اپنا موبائل فون بھول گیا

جس کو دیکھتے ہوئے لڈیا کو پتا چلا کہ اس کے اندر بچوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں. لڈیا نے اسی وقت ایڈم کو اس بارے میں اپنی ناپسندیدگی سے آگاہ کیا جس پر دونوں میں فون پر ہی جھگڑا ہوا. دوپہر کے وقت ایڈم گھر آیا تو اس وقت بھی دونوں میں تو تکرار ہوئی جس کے باعث ایڈم اپنے دوستوں کے ساتھ باہر چلا گیا. ایڈم ولز رات کو ساڑھے 3 بجے گھر لوٹا تو اس نے دیکھا کہ اس کی گرل فرینڈ لڈیا روز نے اپنی جان لے لی ہے.

21 سالہ لڑکی کی خود سوزی کے بعد ایڈم پر مقدمہ چلایا گیا لیکن یہ بات واضح ہوگئی کہ لڑکی نے خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے اور وہ پہلے بھی اس قسم کی کوششیں کرچکی ہے. عدالت نے بچوں کی فحش تصاویر اپنے موبائل میں رکھنے پر ایڈم ولز کو 12 مہینے کی کمیونٹی سروس کی سزا سنائی جس کے دوران سے 150 گھنٹے تک بلا معاوضہ کام کرنا تھا، عدالت نے اسے 85 پاﺅنڈ جرمانہ بھی کیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: بوائے فرینڈ کا شادی سےانکار ، بھارتی اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں زہر پی لیا


Top