single photo

دورہ آسٹریلیا کیلئے سکواڈز کا اعلان کرتے ہوئے عثمان قادر کی تعریفیں کرنے والے مصباح نے کچھ دن پہلے ان کے بارے میں کیا کہا تھا؟ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈز کا اعلان کیا تو لیگ سپنر عثمان قادر کی شمولیت پر شائقین کرکٹ خاصے حیران ہوئے . مصباح الحق نے ان سے متعلق کئے گئے سوال پر کہا کہ عثمان قادر اچھے باﺅلرز ہیں اور ان کے پاس ورائٹی ہے جبکہ وہ آسٹریلیا میں کھیلنے تجربہ بھی رکھتے ہیں،

ان کے تجربے اور آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن یہ جان کر آپ ضرور حیران ہوں گے کہ عثمان قادر کی تعریفیں کرنے والے مصباح الحق کچھ روز پہلے تک یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ وہ کہاں کھیل رہے ہیں .

ضرور پڑھیں: دورہ آسٹریلیا: ناتجربہ کار فاسٹ باﺅلنگ کی سلیکشن پر شاہد آفریدی کی تنقید

سری لنکا سے تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست پر ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے اس وقت کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی

جس دوران انہوں نے کہا تھا کہ یاسر شاہ اور شاداب خان کے علاوہ ڈومیسٹک ٹیموں میں کسی لیگ سپنر کا نام بتا دیں جس کو پرفارمنس کے باوجود موقع نہیں دیا جا رہا. مصباح کے ایسا کہنے پر ایک صحافی نے کہا کہ عثمان قادر کے بارے میں کیا

خیال ہے تو مصباح الحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ کہاں کھیل رہے ہیں؟ اس پریس کانفرنس کے 11 دن بعد اسی قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان لیگ سپنر کی باﺅلنگ کی تعریفیں کرتے دکھائی دئیے اور سب حیران رہ گئے.

..

ضرور پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

Top