single photo

آزادی مارچ ،حکومت کی مشروط اجازت کے بعد جے یو آئی ایف نے بھی اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما جے یو آئی حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ احتجاج کیلئے اسلام آباد میں ایک جگہ کا تعین کرلیا ہے، حکومت کے رویے کے مطابق احتجاج کا لائحہ عمل اپنائیں گے . تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے احتجاج کی مشروط اجازت ملنے پر رہنما جے یو آئی حافظ حسین احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اجازت ملنا اچھی بات ہے،

احتجاج کیلئے اسلام آباد میں ایک جگہ کا تعین کرلیا ہے،حکومت کے رویے کے مطابق احتجاج کا لائحہ عمل اپنائیں گے،کسی کےلئے مسئلہ نہیں بننا چاہتے،کسی صورت میں بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے .

ضرور پڑھیں: آزادی مارچ کی وجہ سے کابینہ کے کچھ کمزور دل اراکین گھبرا گئے تھے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جے یو آئی (ف) رہنماوںکو کسی صورت میں قانون اپنے ہاتھ نہ لینے کی ہدایات کی گئی ہیں.

..

ضرور پڑھیں: غبارے سے ہوا نکل چکی مگر کس کے ۔۔۔۔؟ آزادی مارچ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حیران کن ردعمل دے ڈالا

Top