single photo

’’ شہزادہ ہیری ذہنی بیماری کا شکار نکلے ‘‘ شہزادہ ولیم کے اپنے بھائی سے متعلق بیان پر شاہی محل میں ہلچل مچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے بڑی بھائی شہزادہ ولیم سے اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت دونوں الگ الگ راہوں پر گامزن ہیں .

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہی محل کے ذرائع نے بتایاکہ شہزادہ ولیم نے بھائی کے انٹرویو پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر بات کی ہے .

ضرور پڑھیں: برطانوی شہزادہ شاہی محل میں خواتین کو لاتا رہا ہے، سیکیورٹی عہدیدار

ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد شہزادہ ولیم نے غصہ کرنے کے بجائے اپنے بھائی کی ذہنی صحت پر پریشانی دکھائی اور امید ظاہر کی کہ بھائی اور ان کی بھابھی کے مسائل جلد ٹھیک ہوجائیں گے.

شاہی محل کے ذرائع نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ شہزادہ ولیم اپنے چھوٹے بھائی کی باتوں پر غصے میں ہیں.رپورٹ کے مطابق اگرچہ شاہی محل کے ذرائع نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ شہزادہ ولیم اپنے چھوٹے بھائی کو ڈپریشن یا دیگر ذہنی بیماری کا شکار سمجھتے ہیں، تاہم ان کا خیال ہے کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں.

..

ضرور پڑھیں: تاریخ ہندوستان کا ایک گم نام کردار ملکہ اودھ ’’بیگم حضرت محل‘‘۔۔۔یہ عام سی عورت دراصل کون تھی اور شاہی محل میں کس بہانے داخل ہوئی تھی ؟ حقائق پر مبنی یہ تحریر ملاحظہ کیجیے

Top