single photo

احسان فراموشی عمران خان کا طرہ امتیاز ہے،شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئر مین مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ احسان فراموشی عمران خان کا طرہ امتیاز ہے،غیروں کو چھوڑیں، یہ اپنے خاندان کو نظر انداز کر دیتے ہیں . تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ(ن)کااجلاس ہوا .

ضرور پڑھیں: احسان فراموشی یا وقت کی ضرورت:22سال سے عمران خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنےوالوں کے ساتھ عمران خان کا ناقابل یقین سلوک،کون کون پارٹی چھوڑ کر جانے والا ہے؟بڑا انکشاف

شہباز شریف نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان فراموشی عمران خان کا طرہ امتیاز ہے،غیروں کو چھوڑیں،

یہ اپنے خاندان کو نظر انداز کر دیتے ہیں،(ن) لیگ کے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ اضافی بجلی پیدا کی گئی. انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا

اگر ڈالر ایک روپے مہنگا ہو تو تو حکمران چور ہے لیکن پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ڈالر کی قیمت میں50روپے اضافہ ، مغرور وزیر اعظم نے معیشت کا بیڑاغرق کر دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے،ینگ ڈاکٹرز کو کہاگیا کہ ہماری حکومت ظلم کرر ہی ہے لیکن موجودہ حکومت میں احتجاج ہو رہے ہیں.

..

Top