میں نے ویڈیو خود نہیں بنائی،مجاز شخص کی اجازت سے ویڈیو بنائی تھی ،حریم شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت کے سرکاری دفاترمیں کوئی نہیں جاتا،میں نے ویڈیو خود نہیں بنائی،مجاز شخص کی اجازت سے ویڈیو بنائی تھی .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ بغیر اجازت کے سرکاری دفاترمیں کوئی نہیں جاتا،وزارت خارجہ سرکاری افسر سے ملاقات کرنے گئی تھی،وزارت خارجہ پہنچی تو پتہ چلا سرکاری افسر جاچکے ہیں،حریم شاہ کا کہناتھا کہ میں نے ویڈیو خود نہیں بنائی،

مجاز شخص کی اجازت سے ویڈیو بنائی تھی ،ٹک ٹاک ماڈل نے کہا کہ علم نہیں تھاکہ میری ویڈیوپراتنی تنقیدہوگی .

ضرور پڑھیں: عمران ’ارتغرل‘ اور میں ’ حلیمہ ‘۔۔!! حریم شاہ نے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا، وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام جاری

واضح رہے کہ حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے دفترمیں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیاہے اور انکوائری کا حکم دیدیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: اگر ٹک ٹاک سٹار نہ ہوتی کیا ہوتی؟ شادی کب اور کس سے کرنی ہے؟ حریم شاہ دِل کی باتیں سامنے لے آئی، بڑا اعلان کر دیا


Top