CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

14885

  • Deaths
    327
  • Sindh
    5291
  • Punjab
    5827
  • Balochistan
    915
  • KP
    2160
  • Islamabad
    297
  • GB
    330
  • AJK
    65

وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے .

ضرور پڑھیں: ایک اور رکن اسمبلی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدیت کی ہے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں،وہاں علاج کی سہولت فراہم کی جائے. وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نواز شریف کی فیملی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے.گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی.

سردار عثمان بزدار نے سروسز اسپتال کی انتظامیہ کو نواز شریف کو بہترین علاج معالجہ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاج کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج سے بھی مشاورت کی جائے. وزیر اعلی نے امید ظاہر کی کہ نوازشریف کے ذاتی معالج بھی اس حوالے سے تعاون کریں گے.جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کی

خصوصی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست ارسال کر دی گئی . مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کی جانب سے ارسال کی گئی درخواست میں کہا گیاہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے محمد نوازشریف خرابی صحت کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں.مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جہاں ان کو والد کی طبیعت بارے آگاہی ممکن نہیں .درخواست ہے کہ مریم نواز کو اپنے بیمار والد سے ملنے کی خصوصی اجازت دی جائے.

..

ضرور پڑھیں: “ایسا رمضان مسلمانوں کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا گیا جس میں۔۔۔” عالمی میڈیا کی ماہ ماہ مقدس پر غمزدہ کردینے والی رپورٹ جاری


Top