single photo

12 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا، جان کر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے،12 نومبر کو سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی سالگرہ کے دن پر عام تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 12 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کے مطالبے کی قرارداد بھی جمع کروا دی گئی ہے .

ضرور پڑھیں: پیر کو بھی عام تعطیل کا اعلان

یہ قرارداد پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن مومنہ وحید نے ایوان میں جمع کروائی.

اس قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان 12 نومبر کو گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر پنجاب بھر میں عام تعطیل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، تاکہ بابا گرو نانک کی سالگرہ پر ساری دنیا سے آنے والے سکھ یاتری امن، باہمی محبت اور دوستی کا پیغام لے کر جائیں. قرار داد میں کہا گیا کہ باباگرونانک نے محبت اور امن کے پرچار میں اہم کردار ادا کیا. لہٰذا ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا.

مومنہ وحید کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بابا گرو نانک کا جائے پیدائش (جنم استھان) ننکانہ صاحب میں اورجائے وفات (جوتی جوت سمائے )کرتار پور نارووال میں ہے. لہٰذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور اس دن کو سانجھا دیہاڑ قرار دیا جائے.

..

ضرور پڑھیں: میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ، تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

Top