single photo

پاکستان کے دن پھر گئے : معیشت کی بحالی میں بڑا بریک تھرو۔۔۔ چین پاکستان پر مزید کتنے ارب ڈالرز نچھاور کرنے والا ہے؟ آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معیشت کے دن پھر گئے، بڑا بریک تھرو کی اطلاع آگئی، چین نے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کرنے کا اعلان کر دیا . چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت چینی تجارتی ادارے آئندہ پانچ سال میں پاکستان کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے .

تفصیلات کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان کے خصوصی اقتصادی علاقے فیصل آباد اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میں چینی تجارتی اداروں اور صنعتوں کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کی نئی راہ ہموار ہوئی ہے. چینی کمپنیاں آئندہ پانچ سال میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہیں. حکومتِ پاکستان کی جانب سے تجارت کے فروغ کے لئے موزوں اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے انٹرپرائزز میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا ہے.

چین کی کمپنی شنگھائی الیکٹرک تھر کوئلہ بلاک ون میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور وہاں 1320 میگاواٹ کے دو بجلی گھر قائم کرے گی. شنگھائی الیکٹرک کے سات رکنی وفد نے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا. شنگھائی الیکٹرک کان کنی کررہی ہے اور تھر کوئلہ بلاک ون کے مقام پر دوبجلی گھر قائم کرے گی. اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ اس سال کے آخر میں لگایا جائے گا.انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے.

..

Top