آزادی مارچ، کارکنوں کو کیا کیا چیزیں ساتھ لانے کی اجازت دی گئی؟ جے یو آئی ایف نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے آزادی مارچ کے سلسلے میں کارکنان اور قافلوں کے شرکاءکیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا . ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم 4 سے 5 دنوں پر محیط ہوگا،

کارکناں کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں، کارکنان ایک بستر، کمبل اور دو جوڑے کپڑے ساتھ لائیں .


ضرور پڑھیں: ‘نواں آیا ں اے سوہنیا’۔۔۔۔ آزادی مارچ کی زبردست ناکامی کے بعد مولانافضل الرحمان کا مکو ٹھپنے کے لیے عمران حکومت نے ناقابل یقین چال چل دی، بڑا اعلان کر دیا گیا

ہدایت نامہ کے مطابق کارکنان خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لے کر آئیں، خود بھی پرامن رہیں اور کارکنان کو بھی پرامن رہنے کی تلقین کریں.

کسی بھی عہدیدار یا کارکن کو اپنے ساتھ لائسنس یافتہ یا غیر لائسنس یافتہ ہتھیار، چاقو، ڈنڈا یا لاٹھی رکھنے کی اجازت نہیں.

..

ضرور پڑھیں: جے یو آئی کے آزادی مارچ میں کنٹینر سے نوجوان کی ہلاکت،رہبرکمیٹی،فضل الرحمان،شہبازشریف ،بلاول و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ


Top