single photo

کھلی دعوت کے باوجود بھارتی سفارتکار کا دورے سے فرار بھارتی جھوٹ پرمہر،بھارتی آرمی چیف اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگیں، سفارتکاروں اور میڈیا کے ایل اوسی کے دورے نے دنیا کو بھارت کا چہرہ دکھا دیا . تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائیاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کے سچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کردیا .

ضرور پڑھیں: آرمی چیف کی توسیع؟ لندن میں شہباز شریف کی زیر صدارت لیگی رہنماؤں کااجلاس،کیا طے پایا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ساری دنیا نے دیکھ لیا. بھارتی آرمی چیف کا دعوی کتنا بڑا جھوٹ تھا،

سفارتکاروں اور میڈیا کے ایل اوسی کے دورے نے دنیا کو بھارت کا چہرہ دکھا دیا، بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگنی چاہیئے.فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کھلی دعوت کے باوجود بھارتی سفارتکار کا دورے سے فرار بھارتی جھوٹ پرمہرہے، شہری آبادی اورنہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اوربزدل ہیں.

..

ضرور پڑھیں: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ سے حکومت کی جگ ہنسائی ہوئی،اب ہم کیا کرینگے؟ ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

Top