single photo

اسلام آباد ایئر پورٹ پر ASFاہلکار وں کا مسافروں پر وحشیانہ تشدد

      اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تبدیلی کا جنازہ نکل گیا ، پنجاب پولیس کے بعد ASFاہلکار بھی تمیز کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے ، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ASFاہلکاروں نے مسافروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر ASFاہلکاروں نے مسافروں پر حملہ کر دیا .

پی آئی اے انتظامیہ نے ایک بار پھر نااہلی کی تازہ ترین مثال پیش کرتے ہوئے پشاور جانےوالے مسافروں کو جب اسلام آباد ایر پورٹ پر اتارارتو مسافروں نے غصے کا اظہار کیا جس پر ASFاہلکاروں نے آئو دیکھا نہ تائو ، مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، ،مسافروں کے منہ پر نہ صرف تھوکا بلکہ ان پر لوہے کی کرسی بھی اٹھا کر مار ی . دوران تشدد گھونسوں ، مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کر تے رہے . 

..

Top