single photo

خواتین کو وارثت میں حق کے حوالے سے متعلقہ قانون میں ترمیم سمیت وفاقی کابینہ نے 6آرڈیننس جاری کر نے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے 6آرڈیننس جاری کر نے کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے . وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا  کابینہ نے 6 آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی .

اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تذکرہ بھی ہوا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعظم ڈٹ گئے.کابینہ نے نیب ترمیم آرڈیننس کی بھی منظوری دی،نیب آرڈیننس مین ترمیم کے تحت 50 ملین سے زیادہ کی کرپشن کے ملزم کو تفتیش کیلئے سی کلاس میں رکھا جائے گا،خواتین کو وارثت میں حق کے حوالے سے متعلقہ قانون میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی جبکہ بینامی ٹرانزاکیشن ایکٹ 2017 میں بھی ترمیم کی منطوری دے دی گئی،وفاقی کابینہ نے سست مکانات کی تعمیر کیلئے 5 ارب کے قرض کے اجرا کی منطوری دے دی،اجلاس میں 5 اداروں کے سربراہوں کی تقرریوں کا معاملہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی غیر حاضری کے باعث موخر کر دیا گیا،وفاقی کابینہ نے ارسا کے رکن کی تقرری کی بھی منظوری دے دی

..

Top