single photo

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ عمران خان کی کرسی پر بیٹھ گئیں جانتے ہیں وزیر اعظم آفس تک رسائی کیسے ملی اور وہاں کیا حرکتیں کرتی رہی؟‎

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی وزیراعظم آفس میں تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس نے سکیورٹی پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ،ویڈیوز میں ٹک ٹاک سٹار کو وزیراعظم آفس میں گھومتے پھرتے،عمران خان کی کرسی پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے . سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے .

صارفین کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر تو کوئی وزیر بھی نہیں بیٹھ سکتا پھر ایک ماڈل کو وزیراعظم کی کرسی پر کیسے بیٹھنے دیا گیا؟صارفین نے وزیراعظم آفس کی سکیورٹی پر بھی سخت سوالات اٹھائے ہیں

اور کہا کہ جب یہ ماڈل وزیراعظم آفس میں گھوم پھر رہی تھی اور عمران خان کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیوز بنوا رہی تھی تب وزیراعظم آفس کا عملہ اور سکیورٹی کہاں تھی؟ویڈیو دیکھیں. Hareem Shah the tiktoker is in PM Office, how did that happen? pic.twitter.com/OCLFrk1aiL — Adeel Raja (@adeelraja) October 22, 2019

..

Top