single photo

’’ سوشل میڈیا کا دور ہے ،کس کس کو روکیں گے‘‘ ہائیکورٹ نے فضل الرحمن کیخلاف کارروائی کی درخواست پر دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی گئی . تفصیلات کے مطابق درخواست گزار شاہجہان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان پر اداروں کے خلاف تقریر کی وجہ سے پابندی لگائی جائے .

ضرور پڑھیں: کیلا ۔۔۔۔۔ امریکہ میں ایک دیوار سے چپکا کیلا دیکھ کر مہوش حیات نے بے اختیار ایسا جملہ کس دیا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے، مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہیے.چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایسی باتوں سے کسی کو کیسے فرق پڑ سکتا ہے،

ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہے، کیا آپ نے اسلام پڑھا ہے، امام ابوحنیفہ اپنے شاگردوں سے اظہار اختلاف کرتے تھے.جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ یہ گلوبل ورلڈ ہے اور سوشل میڈیا کا دور ہے ،کس کس کو روکیں گے، ہمارے اپنے کردار ایسے ہونے چاہئیں کہ کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کرے.واضح رہے کہ فضل الرحمن نے 31اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے.

..

ضرور پڑھیں: والی بال میچ کے دوران خاتون کھلاڑی نے اپنے بچے کو دودھ پلانا شروع کردیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Top